• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شدید دھند کے باعث بند کی گئی موٹر وے ایم ون پشاور سے رشکئی ٹریفک کے لیے کھول دی گئی۔

موٹروے پولیس کے ترجمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ موٹر وے ایم ون شدید دھند کے باعث کل رات سے بند تھی۔

ترجمان موٹروے پولیس نے شہریوں کو ہدایت دیتے ہوئے مزید کہا ہے کہ موٹر وے پر رات اور صبح کے اوقات میں غیر ضروری سفر نہ کیا جائے۔

ترجمان موٹروے پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ موٹر وے پر سفر کرنے والے شہری کسی بھی مدد کی ضرورت ہونے کی صورت میں ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں۔

تازہ ترین