• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلتستان میں سردیوں کا تہوار ’مے پھنگ‘ منایا گیا

بلتستان میں سردیوں کا سب سے بڑا تہوار ’مے پھنگ‘ منایا گیا۔ لمبی راتوں سے نجات اور دھوپ کے دورانیے میں اضافے کی شروعات کی خوشی میں یہ تہوار ہر سال21 دسمبر کو منایا جاتا ہے۔


ہاتھوں میں لکڑی کی مشعل ، فضا میں اڑتے کاغذی فانوس، گیت گاتے ، رقص کرتے جوان ، خون جما دینے والی سردی کو پختہ ارادوں سے ہرانے کے عزم کا اظہار کر تے ہیں۔

بلتستان کے طول و ارض کے تمام چھوٹے بڑے دیہات میں بچے اور جوان شام ہوتے ہی خوشبو دار جونیپر اور صنوبر کی لکڑی کے گٹھے اٹھائے پہاڑوں پر چڑھتے ہیں اور اندھیرا چھاتے ہی پہاڑوں سے لکڑی کی مشعل لہراتے لوگ گیت گاتے ہوئے گاؤں میں اترتے ہیں اور خوب ہلا گلا کرتے ہیں۔

تہوار کے اختتام پر مقامی کھانوں کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے ۔

’ مے پھنگ‘ بلتی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی’ آگ کو پھینکنا ‘ ہیں۔

تازہ ترین