• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’رواں برس ٹیکس دہندگان میں 34 فیصد اضافہ ہوا‘

وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ رواں سال 15 لاکھ کے قریب افراد نے ٹیکس گوشوارے جمع کرادیے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں اسد عمر نےانکشاف کیا کہ 17 دسمبر تک 14لاکھ 92ہزار 507 افراد نے ٹیکس گوشوارے جمع کرادیے ہیں۔

انہوں نے اپنے بیان میں ٹیکس ریٹرن جمع کرانے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ گزشتہ برس کے مقابلے میں رواں سال 34 فیصد ٹیکس دہندگان میں اضافہ ہوا ہے ۔

تازہ ترین