• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمرے کی ادائیگی کے لئے معتمرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور 13ربیع الثانی 1440ھ تک 7282172عمرہ ویزے جاری کئے گئے۔سعودی وزارت عمرہ و حج کے مطابق اب تک 727451 معتمرین سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔ فی الوقت مملکت میں 933395معتمر موجود ہیں۔

وزارت حج و عمرہ نے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے مزید بتایا کہ معتمرین کے بری، بحری اور فضائی راستوں سے سعودی عرب پہنچے ہیں۔

سب سے زیادہ پاکستانی (765510) معتمر پہنچے۔ انڈونیشیا  جسکا نمبر دوسرا ہے (610313)، ہندوستان تیسرے نمبر پر ہے جبکہ بالترتیب ملائیشیا، یمن، الجزائر، ترکی، بنگلہ دیش، امارات اور مصر کا نمبر یکے بعد دیگرے ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین