• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں رحمان بابا ایکسپریس کاافتتاح ہو گیا

وفاقی وزیرریلوےشیخ رشیدنےپشاورکینٹ میں رحمان باباایکسپریس کاافتتاح کردیا۔

ذرائع کے مطابق رحمان باباایکسپریس کاکرایہ 1350 روپےرکھاگیاہے، یہ ٹرین 26 گھنٹےمیں پشاورسےکراچی کافاصلہ طےکرےگی۔

رحمان باباایکسپریس میں 11 بوگیاں رکھی گئی ہیں ، ٹرین پشاورسےراولپنڈی ،وزیرآباداوربراستہ فیصل آبادسےکراچی پہنچےگی۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پشاور میں رحمان بابا ایکسپریس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رحمان بابا ایکسپریس عمران خان کی طرف سے پٹھانوں اور خیبر پختونخواکیلیے تحفہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں دو نان اسٹاپ ٹرینیں چلائیں گے،ہمارے پاس پندرہ تاریخ تک کراچی کے لیے کوئی ٹکٹ نہیں،پہلی تاریخ کو ایک ماہ کے لیے ونٹر ٹرین چلائیں گے۔


انہو

تازہ ترین