• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


فرانس میں ' پیلی جیکٹس ' تحریک کے مظاہرے چٹھے ہفتے میں داخل ہوگئے جس کے نتیجے میں اب تک 220 افراد زیرحراست اور 81 گرفتار کر لئے گئے جبکہ ہلاک افراد کی تعداد 10 ہو گئی۔

گزشتہ روز شام ہوتےہی دار الحکومت پیرس میں مظاہرین تمام رکاوٹوں عبور کرکےشانزے لیزے سمیت اہم مقامات پر پہنچے جہاں پر’پیلی جیکٹس‘اور پولیس کے درمیان شدیدجھڑپیں ہوئیں۔

پولیس سمیت درجنوں زخمی مظاہرین نے صدر ایمانیول ماکرون اور ان کی حکومت سے فوری مستعفی ہونے کامطالبہکیا۔

آج بھی فرانس بھر میں 'پیلی جیکٹ ' والےفرانس کے چھوٹے بڑے شہروں کے چوک چوراستوں میں ' پیلی جیکٹ ' والے ٹولیوں کی شکل میں مظاہروں میں مصروف اور بھرپور طاقت دکھا رہے ہیں۔

تازہ ترین