آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ16؍جمادی الاوّل 1440ھ 23؍جنوری 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میاں جاوید کی ہتھکڑی میں موت، غفلت برتنے پر 3 اہلکار معطل

سرگودھا یونیورسٹی کے سی ای او میاں جاوید کی ہتھکڑیوں میں موت کے معاملےمیں فرائض میں غفلت برتنے پر3 اہلکارمعطل کردیے گئے۔

ایس پی ہیڈ کوارٹرز کرار حسین نے میاں جاوید کی ہتھکڑیوں میں موت کے معاملے کی تحقیقاتی رپورٹ مکمل کرلی ہے۔

ترجمان لاہور پولیس کے مطابق کرار حسین نے انکوائری رپورٹ پیش کردی،جس کے بعد فرائض میں غفلت برتنے پر اے ایس آئی عبدالقیوم، ہیڈ کانسٹیبل محمد اعظم اور کانسٹیبل عمران معطل کردیا گیا ۔

ترجمان لاہور پولیس کے مطابق غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں