• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلیگ شپ کیس :فیصلے کے خلاف قومی احتساب بیورو اپیل دائر کرے گا

اسلام آباد(ایجنسیاں) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال کی سربراہی میں نیب ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں نیب کے سینئر قانونی ماہرین، متعلقہ ڈی جیز اور سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں تفصیلی مشاورت کے بعد فلیگ شپ کیس میں معزز احتساب عدالت اسلام آباد کے فیصلہ کے خلاف قومی احتساب بیورو نے اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا۔ چیئرمین نیب نے قانونی ٹیم کو ہدایت کی کہ مکمل تیاری، ٹھوس شواہد اور قانون کے مطابق فلیگ شپ کیس میں معزز احتساب عدالت اسلام آباد کے فیصلہ کی مصدقہ نقول حاصل کرکے نواز شریف کی بریت کے فیصلہ کے خلاف بروقت اپیل دائر کی جائے۔ دوسری جانب مسلم لیگ (ن) نے بھی العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں نواز شریف کی سزاکے خلاف اپیل دائر کرنے کا اعلان کیا ہے‘سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے دونوں نیب ریفرنسز میں نواز شریف کے خلاف کوئی ثبوت نہیں‘ہم قانون کا راستہ اختیار کریں گے، اسلام آباد ہائی کورٹ نے پہلے بھی سزا کو معطل کردیا تھا‘ نواز شریف کو دوسرے کیس میں بھی بری کرنا چاہیے تھا۔ دونوں کیسز میں نا کوئی گواہ ہے اور نا ہی کوئی ثبوت ہے، اس فیصلے کے بارے میں بہت سارے شکوک و شبہات ہیں۔

تازہ ترین