• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

پاکستانی فٹ بال کا یادگار سال قرار دیا جاسکتا ہے، شاہ زیب ٹرنک والا

عالمی کھلاڑیوں کو پاکستان بلاکر اور سوکا ورلڈ کپ فٹ بال میں پاکستانی ٹیم کی انٹری کرا کے ملکی فٹ بال میں تہلکہ مچانے والے ٹرنک والا گروپ کے سی ای او لیژر لیگ کے صدر شاہ زیب ٹرنک والا نے 2018ء کو پاکستانی فٹ بال کا یادگار ترین سال قرار دیا ہے، کوشش ہوگی کہ نئے سال 2019ء کو پاکستانی فٹ بال کی ترقی کیلئے مزید خوش آئند بنایا جائے۔ جنگ ک سے بات چیت میںان کا کہنا ہے کہ فٹ بال کی ترقی کیلئے ایک مکمل پروگرام ترتیب دیا ہے۔ اس سلسلے میں ملک بھر میں کام ہورہا ہے اس کے ساتھ ساتھ پاکستان میں موجود باصلاحیت کھلاڑیوں کو عالمی سطح پر اپنا کردار ادا کرنے کیلئے مسلسل مواقع فراہم کررہے ہیں۔ ہمارے ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے بس اس ٹیلنٹ کو ابھارنے اور آگے لانے کی ضرورت ہے۔ پاکستانی فٹ بالر اپنی اہلیت کا لوہا دنیا بھر میں منوا چکے ہیں۔ وہ دن دور نہیں جب پاکستان بین الاقوامی سطح پر ایک بار پھر چمکتا ستارہ بن کر ابھرے گا۔ہم نےپہلے فیز میں رونالڈینہو اور دنیا کے دیگر ٹاپ فٹ بالرز کو پاکستان بلا کر تاریخ رقم کی اور پھر اس کے بعد پاکستانی فٹ بال ٹیم نے سوکا ورلڈ کپ میں شرکت کرکے عالمی اعزاز حاصل کیا۔۔ لیژر لیگس کے چیف آپریشن آفیسر اسحق شاہ نے منی ورلڈ کپ فٹ بال میں پاکستانی ٹیم کی شرکت کو پاکستانی فٹ بال کی سب سے بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر شاہ زیب نے پاکستانی فٹ بال کا کیس جس طرح لڑا ہے وہ قبل تعریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیژر لیگس مستقبل میں پاکستانی فٹ بال میں اہم کردار ادا کرنے اور کھلاڑیوں کو روز گار فراہم کرنے کا سبب بنے گی۔

تازہ ترین
تازہ ترین