• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

پاک، جنوبی افریقا ٹیسٹ سیریز کا کل سے آغاز

پاکستان کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقا میں وارم اپ میچ میں کامیابی حاصل کرکے مشکل ترین سیریز کے لئے کچھ اعتماد بحال کرلیا ہے،بینونی میں کھیلے گئے،اس میچ سے پاکستانی بیٹسمنوں اور بولرز کو اچھی پریکٹس بھی مل گئی جو دروہ میں اہم ثابت ہوگی ،پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز باکسنگ ڈے یعنی 26 دسمبر سے ہورہا ہے، جس میں مہمان ٹیم 3 فاسٹ بولرز اور ایک اسپنر سے اٹیک کریں گی۔محمد عامر، عباس اور شاہین آفریدی کے ساتھ حسن علی بھی ہونگے، محمد عباس فٹ ہونے کی صورت میں بہتر آپشن ہونگے،بیٹنگ لائن قریب 3 روزہ میچ والی ہوگی،فخر زمان پروٹیز وکٹوں پر رک کر کھیلے تو ٹیم کا اسٹرائیک ریٹ بہتر رہے گا،دوسری جانب جنوبی افریقا ٹیم میں کیپ کوبراز کے سیمر ڈینی پیٹرسن شامل کرلیا گیا ہے،رائٹ آرم پیس مین کو زخمی ہونے والے ویرون فلینڈر کی جگہ ملی ہے ،29 سالہ تیز بولر اب تک ٹیسٹ کیپ کے منتظر ہیں لیکن اب تک 3 ون ڈے اور 8 ٹی 20 انٹر نیشنل میچ کھیل چکے ہیں ،اس لئے وہ ڈیل اسٹین اور ربادا وغیرہ کے ساتھ مل کر فاسٹ بولنگ کا طوفان برپا کرسکتے ہیں۔سینچورین کے سپر اسپورٹس پارک میں پاکستان جنوبی افریقا کے خلاف 2 ٹیسٹ کھیل چکا ہے،یہاں اس کا ہائی اسکور 313 اور کم اسکور 156 ہے ،جنوری 2007 میں اس سال کی طرح اتفاق سے 3 میچوں کی سیریز کا یہ پہلا ٹیسٹ تھا ،قومی ٹیم 313 اور 302 رنز بنانے کے باوجود 7 وکٹ سے ہارگئی تھی اور یہ بولنگ لائن کی ناکامی تھی کہ ٹیم درست مقابلہ نہ کرسکی،فروری 2013 میں 3 میچوں کی سیریز کا یہاں آخری میچ کھیلا گیا ،جنوبی افریقا نے 409 رنز بنائے تو بیٹنگ لائن ایسی ناکامی سے دوچار ہوئی کہ فالوآن کے نتیجے میں بھی اسکور پورا نہ کرسکی،156 اور 235 پر ڈھیر ہونے کے بعد اننگز اور 18 رنز کی شکست مقدر بنی ،اظہر علی 6 اور 27،اسد شفیق 6 اور 6 رنز کی اننگ کھیل سکے تو آج کے کپتان سرفرازاحمد 17 اور 40 رنز جوڑ سکے۔سپر سپورٹس پارک میں ہوم ٹیم کا ریکارڈ قابل رشک ہے، کھیلے گئے 23 میچوں میں سے 18 جیتے اور صرف 2 ہارے ہیں،3میچ ڈرا رہے ،خوش قسمت ٹیمیں 2 ہی رہیں،2000 میں انگلینڈ 2 وکٹ اور 2014 میں آسٹریلیا 281 رنز سے فاتح رہا،2009 میں انگلینڈ کے خلاف کھیلا گیا میچ ڈرا رہا تھا اسکے بعد سے اب تک یہاں تمام 8 میچ فیصلہ کن رہے جن میں سے میزبان ٹیم 7میں فتحیاب رہی۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیئے سینچورین کا قلعہ فتح کرنا بہت ہی بڑا چیلنج ہے،سرفراز الیون کے لئے 3 روزہ میچ کی کامیابی کچھ اطمینان کا باعث ہوگی تو پروٹیز کے گھر میں موجودہ سیریز کا پہلا امتحان سر کرنا بہت بڑا امتحان ہوگا۔ملتان میں قومی ٹی 20 کپ کا فائنل آج کھیلا جارہا ہے،10 دسمبر سے شروع ہونے والے مختصر فارمیٹ میں قومی کرکٹرز نے بھرپور شرکت کی جن میں شعیب ملک،محمد حفیظ کی شمولیت قابل ذکر ہے، اس ایونٹ میںشائقین کی آمد خاصی مایوس کن رہی ہے تو چند کرکٹرز کی کارکردگی خاصی حوصلہ افزا تھی ۔

تازہ ترین
تازہ ترین