• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف کے وکلا کو فلیگ شپ ریفرنس کا فیصلہ آج بھی نہ مل سکا، وکلا نے فیصلے کی کاپی کے لیے احتساب عدالت اسلام آباد میں درخواست دے دی۔

ذرائع کے مطابق وکلائے صفائی کو تفصیلی فیصلے کی کاپی کل فراہم کیے جانے کا امکان ہے، تفصیلی فیصلے میں ٹائپنگ کی غلطیاں درست کی جا رہی ہیں۔

اس سے قبل عدالت نےوکیل صفائی خواجہ حارث اورنیب پراسیکیوٹرزکو  فلیگ شپ ریفرنس کے فیصلے کی کاپی  دینے کے لئے دن 12بجےکاوقت دیا تھا۔

گزشتہ روز احتساب عدالت کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کوفلیگ شپ میں بری کیا گیا تھا۔

واضح رہےفلیگ شپ ریفرنسز نواز شریف کی آف شور کمپنیوں سے متعلق ہے اور انہی کمپنیوں میں ایک کمپنی ʼکیپٹل ایف زیڈ ای تھی جس میں نواز شریف کمپنی کے چیئرمین تھے۔ اسی کمپنی کی چیئرمین شپ کو بنیاد بناتے ہوئے سپریم کورٹ نے نواز شریف کو نااہل قرار دیا تھا۔

اس ریفرنس میں بھی نیب کی جانب سے الزام تھا کہ فلیگ شپ کمپنیوں کے اصل فوائد نواز شریف لے رہے تھے اور وہی ان کمپنیوں کے مالک ہیں۔

تازہ ترین