• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیجنگ سے آنیوالی پی آئی اے پرواز تکنیکی خرابی کے سبب جاپان نہ پہنچ سکی جس کے باعث ڈھائی سو سے زائد پاکستانی اور ستر سے زائد چینی مسافر چوبیس گھنٹے سے ایئر پورٹ پر پریشان کا شکارہیں ۔

پی آئی اے کی انتظامیہ نے انتہائی تگ و دوکے بعد گزشتہ شب مقامی فائیو اسٹار ہوٹل میں تین سو سے زائد کمرے بک کراکے مسافروں کو ہوٹل شفٹ کرایا جس پر پی آئی اے کے پچاس لاکھ روپے سے زائد کے اخراجات بھی ہوئے جبکہ مسافروں کو الگ پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔

پی آئی اے حکام کے مطابق بیجنگ میں اچانک تکنیکی خرابی کے سبب جہاز بیجنگ سے اڑہی نہیں سکا جس کے باعث مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا اب منگل کی شام سات بجے توقع ہے کہ پی آئی اے کا ٹرپل سیون طیارہ بیجنگ سے جاپان پہنچے گا جس کے بعد مسافر اپنی منزل کو روانہ ہوسکیں گے۔

اس حوالے سے پاک جاپان بزنس کونسل کے صدر رانا عابد حسین اور سینئر کمیونٹی ن لیگی رہنما حافظ شمس نے الزام لگایا ہے کہ پی آئی اے کی قیادت جاپان کے لیے پروازیں بند کرنا چاہ رہی ہے جس کے لیے ایک سازش کے تحت جہاز کو بیجنگ پر روکا گیا ہے تاکہ انتظامیہ کو ٹوکیو کا روٹ بند کرنے کا بہانہ مل سکے۔

اس سازش کو ناکام بنانے کے لیے رانا عابدحسین اسی ہفتے پاکستان روانہ ہورہے ہیں جہاں وہ سپریم کورٹ میںایئرلائن کی ٹوکیو کے لیے بندش کے فیصلے کے خلاف پٹیشن دائر کریں گے جبکہ تین سو سے زائد مسافروں نے پی آئی اے کی فلائٹ چوبیس گھںٹے لیٹ ہونے پر شدید احتجاج کیا ہے ۔

تازہ ترین