• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی جی خان میں ٹرک اور کار میں تصادم، 4 افراد جاں بحق

پنجاب کے شہر ڈی جی خان میں ٹرک اور کار میں تصادم کے نتیجے میں کمسن بچے اور خواتین سمیت 4افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں جامپور روڈ پر تیز رفتار ٹرک اور کار آمنے سامنے ٹکرا گئے ،جس سے کار پر سوار 4افراد جاں بحق ہوگئے۔

جاں بحق ہونے والے افراد آپس میں رشتہ دار تھے، جن میں 2سالہ عبداللہ اور اس کی ماں ماریہ بھی شامل تھی، دیگر جاں بحق افراد کی شناخت ایاز احمد اور حبیب اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔

کار میں سوار پانچویں نازیہ نامی خاتون کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ہے جس کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

تازہ ترین