• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور جنوبی افریقا کے پہلے ٹیسٹ کا آغاز آج ہوگا

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ آج سے سنچورین میں کھیلا جائے گا۔

گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ سینچورین کی کنڈیشنز ذہن میں ہیں، کوچ مکی آرتھر کی وجہ سے ہمیں کافی آسانی ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بیٹسمین اور بولرز اس میچ کے لئے فوکس ہیں ، یاسر شاہ کو کھیلنا جنوبی افریقی بیٹسمین کے لئے آسان نہیں ہوگا۔

پاکستان ٹیم کی بیٹنگ بیٹنگ لائن میں امام ، فخر ، حارث سہیل، اظہر علی ، بابر اعظم ، اسد شفیق موجود ہیں ،جبکہ بولرز میں محمد عامر ، شاہین شاہ آفریدی ، حسن علی ، یاسر شاہ ممکنہ طور پر ٹیم کا حصہ ہونگے۔

فاسٹ بولر محمد عباس اور لیگ اسپنر شاداب خان ان فٹ ہونے کی وجہ سے جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لئے دستیاب نہیں ہوں گے ۔

واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹیسٹ آج پاکستانی وقت کےمطابق دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہوگا۔

تازہ ترین