• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوٹ رادھا کشن، ٹرین کی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکر، 1شخص جاں بحق

گرین لائن ٹرین پنجاب کے ضلع قصور کی تحصیل کوٹ رادھاکشن میں ظفر کے پھاٹک پر ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹریکٹر ٹرالی ریت سے بھری ہوئی تھی، جبکہ حادثہ دھند کے باعث پیش آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کوٹ رادھا کشن کا رہائشی 27 سالہ ساجد اپنی ٹریکٹر ٹرالی پر سوار ہوکر وہاں سے گزر رہا تھا کہ ریلوے پھاٹک کراس کرتے ہوئے دھند کے باعث ٹریکٹر ٹرالی ٹرین کی زد میں آگئی۔

پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور ساجد حادثے میں موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ،جس کی لاش اسپتال منتقل کی گئی ہے۔

تازہ ترین