• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور: نوجوان نے باپ سمیت 5 افراد کو قتل کردیا

پشاورمیں گھریلو تنازع پر نوجوان نے فائرنگ کر کے اپنے سگے باپ، چچا اور تین بھائیوں کو قتل کردیا۔

پشاور کے علاقے تہکال میں 24 سالہ عبداللہ نامی نوجوان نے گھریلو جھگڑے پر پہلے باپ کو فائرنگ کر کے قتل کیا جس پر چچا نے مداخلت کی تو مشتعل نوجوان نے اسے بھی گولیاں مار کر ہلاک کردیا۔

پولیس کے مطابق عبداللہ نے اپنے تین بھائیوں کو بھی قتل کیا جس کے بعد خود کو بھی فائرنگ کر کے ہلاک کردیا۔

ابتدائی طور پر نوجوان عبداللہ کے مشتعل ہونے اور گھریلو جھگڑے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔

تازہ ترین