• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریمیئر لیگ فٹ بال: ایئرفورس، پاکستان واپڈا کی کامیابی

پاکستان پریمیئر فٹبال لیگ میں ایئر فورس نے سوئی سدرن گیس کمپنی ٹیم کو 1-2 سے اور پاکستان واپڈا نے نیشنل بینک کو 2-0 سے ہرا دیا۔

کے پی کے فٹبال اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں ایئرفورس کی ٹیم نے سوئی سدرن پر ابتداء سے ہی حملے کرکے دبائو بڑھایا اور محمد مجاہد نے 20 ویں منٹ میں خوبصورت گول کرکے اسکور 1-0 کیا۔27 ویں منٹ میں منصور نے ٹیم کا دوسرا گول کیا۔

جس کے بعد سوئی سدرن گیس کمپنی نے صرف 2 منٹ بعد ہی جوابی حملے کرکے محمد طاہر کے گول کی بدولت خسارہ 2-1 کیا۔

کھیل کے دوسرے ہاف میں سوئی سدرن نے گول برابر کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن اسے کامیابی نہیں ملی۔

کورنگی بلوچ گراؤنڈ پر واپڈا نے نیشنل بینک کو 0-2 سے زیر کیا۔

نیشنل بینک کے دفاعی کھلاڑیوں نے پہلے ہاف میں واپڈا کے تمام حربے ناکام بنائے، دوسرے ہاف کے آغاز میں عثمان منصور نے گول کرکے واپڈا کو برتری دلائی۔

کھیل کے 82 میں منٹ میں ارباب باسط نے گول کرکے نیشنل بینک کی میچ میں واپسی کے امکانات کو ختم کردیا۔

اسی وینیو پر کھیلے جانے والے ایک اور میچ میں کراچی پورٹ ٹرسٹ اور کے آر ایل کا مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا، دونوں ٹیموں نے گول کرنے کے متعدد مواقع ضائع کئے۔

تازہ ترین