• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نائیجیرین نوجوانوں نے ’کل ہونہ ہو ‘ گاکر حیران کردیا


نائیجیرین نوجوان نے بالی ووڈ کےکنگ شاہ رخ خان کامشہور گانا ’کل ہو نہ ہو‘ گا کر دیکھنے والوں کو دنگ کردیا۔

یوں تو کنگ خان اور انکی فلموں کے کروڑوں مداح ہیں لیکن جناب ویڈیو میں نظر آنے والے اس نائیجیرین نوجوان کے تو کیا ہی کہنے کہ جس نے شاہ رخ خان کا مشہور گانا گنگنا کر دیکھنے اور سننے والوں کو دنگ کردیا۔

جی ہاں، 2003میں ریلیز ہونے والی شاہ رُخ خان کی فلم ’کل ہو نہ ہو‘کا ٹائٹل سونگ جسے سونو نگم کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا تھا ۔

نائیجیریا سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے گنگنانےکا مظاہرہ کیا وہیں اس کے دوستوں نے بھی سر ملائے اور ہندی گانے پر شاندار پرفارمنس دے ڈالی۔

نائیجیرین نوجوانوں کی یہ دلچسپ ویڈیو وائرل ہوچکی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں ہندی گانے میں بدیسی تڑکے کو خوب انجوائے کر رہے ہیں۔

تازہ ترین