• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ میں 2018 کا سال بالی ووڈ پر راج کرنے والے خانز کے لیے کچھ اچھا نہیں گزرا جہاں استری، بدھائی ہو،اندھادھن، دھڑک جیسے چھوٹے بجٹ اور بنا اسٹار کاسٹ کی فلمیں ہٹ ہوئیں وہیں کثیر سرمائے اور مہان اسٹار کاسٹ کے ہوتے ہوئے بڑی فلموں نے پروڈیوسرز کا سارا سرمایا ڈبو دیا۔

رواں سال بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اور دبنگ اداکار سلمان خان بھی مداحوں کو خوش کرنے میں ناکام رہے جبکہ حال ہی میں ریلیز ہونے والی کنگ خان کی 'زیرو بھی کچھ خاص کمال نہ دکھا سکی۔

ٹھگز آف ہندوستان :


سال2018میں اگر بالی ووڈ کی ٹاپ فلاپ فلموں کی بات کی جائے تو دیوالی پر ریلیز ہونے والی میگا بجٹ فلم’ ٹھگز آف ہندوستان‘کو بدترین ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور یوں بالی ووڈ کی مہنگی ترین فلم نے ریلیزکے پہلے دن ریکارڈ 52 کروڑکرنے کے باوجود بری طرح فلاپ ثابت ہوئی جبکہ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ نہ صرف سال 2018، بلکہ بالی ووڈ میں گذشتہ پانچ برس کی بدترین ناکامی تصور کی جارہی ہے۔

ریس 3:


ریمو ڈی سوزا کی ہدایتکاری میں بننے والی سلمان خان کی فلم ’ریس 3‘ پاکستان کے علاوہ دنیا بھر میں عید الفطر پر 15 جون کو ریلیز ہوئی جوسلمان خان کی تمام تر اسٹارڈم پاور کے باوجود 115 کروڑ کے بجٹ سے بننی والی اس فلم نے باکس آفس پر صرف165 کروڑ ہی کما سکی۔

قلاقندی اور بازار :

بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان کا فلمی کیریئرگزشتہ کئی سالوں سے ڈگمگا رہا ہے اس سال بھی سیف علی خان کی دو فلمیں’قلاقندی‘ اور’بازار‘ دونوں باکس آفس پر بری طرح پٹ گئیں اور ’بازار‘باکس آفس پر اپنے بجٹ کا صرف آدھا ہی کما پائی اور یوں سیف سلمان اور عامرکے بعد تیسرے خان ہیں جن کیلئے 2018 کا سال کچھ اتنا اچھا نہیں رہا۔

نمستے انگلینڈ:


بالی ووڈ اداکار ارجن کپور اور پرینیتی چوپڑا کی فلم ’نمستے انگلینڈ‘ کے ساتھ ایوشمان کھرانہ کی فلم ’بدھائی ہو‘ بھی ریلیز ہوئی تاہم فلم ’’بدھائی ہو‘‘ نے اپنی ریلیز کے پہلے دن 7 کروڑ ہندوستانی روپے کمائے جبکہ ارجن اور پرینیتی کی فلم نے تقریباً 2 کروڑ روپے حاصل کئے۔

فنے خان:


اسی فہرست میں انیل کپور، ایشوریا رائے اور راجکمار راؤ کی فلم ’فنے خان‘ کا نام بھی آتا ہے اور 35 کروڑ کے سرمائے سے بننے والی فلم تمام تر ہاتھ پیر مارنے کے باوجود باکس آفس سے محض 9 کروڑ ہی کما پائی اور یوں ایشوریا رائے کا ایک بار پھر کم بیک ایک فلاپ فلم کے ساتھ رہا۔


اس کے علاوہ سال 2018 میں شاہد کپور اور شردھا کپور کی ’بتی گْل میٹر چالْو‘،دیول فیملی کی ’یملہ پگلا دیوانہ پھر سے‘اور ورن دھون کی’اکتوبر‘ بھی شائقین کو زیادہ متاثر نہ کر پائیں اور باکس آفس پر بری طرح فلاپ گئی۔

تازہ ترین