• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی افریقا 223 رنز بنا کر آوٹ، 42 رنز کی برتری حاصل

پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں میزبان جنوبی افریقا اپنی پہلی اننگز میں 223 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی اور اس کو پاکستان کے اسکور 181 رنز پر 42 رنز کی برتری حاصل ہے۔

آج آوٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی ڈیل اسٹین تھے جو 146 کے مجموعی اسکور پر محمد عامر کا شکار بنے، اس کے بعد 170 کے مجموعی اسکور پر تو ٹیمبا باووما 53 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

جنوبی افریقا کی آٹھویں گرنے والی وکٹ مہاراج کی تھی جنہیں حسن علی نے 4 کے انفرادی اسکور پر  پویلین کی راہ دکھائی۔ اس کے تھوڑی ہی دیر بعد شاہین آفریدی نے ربادا کو ڈریسنگ روم کی راہ دکھائی۔

جنوبی افریقا نے دوسرے روز اپنی اننگ 127 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ شروع کی تو ٹیمبا باووما 38 اور ڈیل اسٹین 13 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے ، جبکہ جنوبی افریقا کو پاکستان کی پہلی اننگ کا اسکور برابر کرنے کے لیے مزید 54 رنز درکار ہیں اور اس کی 5 وکٹیں ابھی باقی ہیں۔

پاکستان کی جانب سے محمد عامر اور شاہین شاہ آفریدی 2،2 جب کہ حسن علی نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

سینچورین ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان کی پوری ٹیم 181 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی اور بابر اعظم 71 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کے ساتھ نمایاں تھے۔

پاکستان ٹیم اب تک جنوبی افریقا میں کوئی ٹیسٹ سیریز اپنے نام نہیں کرسکی اور گزشتہ 10 سال کے دوران پاکستان نے پروٹیز سرزمین پر کوئی ٹیسٹ میچ نہیں جیتا۔

تازہ ترین