آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ15؍ رجب المرجب 1440ھ 23؍مارچ2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھر میں کول فیلڈ متاثرین کی بحالی کا آغاز ہو گیا، 36 خاندانوں کی ماڈل ولیج سنہری درس منتقلی شروع کر دی گئی ہے۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ عبدالرشید چنا کے مطابق ہر خاندان کو 1100 مربع گز گھر میں تین بیڈ روم، واش روم، کچن، صحن، ثقافتی چونرا، اوطاق (مہمانوں کےبیٹھنے کی جگہ) اور مویشیوں کی جگہ فراہم کی گئی ہے۔ ہر گھر کو شمسی توانائی کے ساتھ گرڈ کنیکشن سے منسلک کیا گیا ہے۔

اس موقع پروزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے متاثرین کو تمام سہولتوں کے ساتھ نئےگھر ملنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ ہم نے تھر کول فیلڈ بلاک ٹو کے متاثریں کو پروجیکٹ میں شراکتدار بنایا ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ متاثرہ خاندان اور انکی آنے والی نسل زبردست ترقی کریں گے۔

واضح رہے کہ تھر کےسنہری درس ماڈل ولیج میں 172 پکے گھر، 1000 طالبہ کے لیئے تین منزلہ اسکول، 10 دکانوں کا بازار، مردوں اور عورتوں کے لئے الگ الگ کمیونٹی مراکز، پینے کا صاف پانی مہیا کرنے کیلئے 2 آر او پلانٹس، مندر، تمام اہم سرکوں تک رسائی اور اندرونی گلیوں کو پکا کیا گیا ہے اورپودے لگا کر علاقے کو سرسبز کیا گیا ہے۔

مارچ 2019 تک تمام 172 خاندانوں کی منتقلی مکمل کی جائیں گی۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں