• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینچورین ٹیسٹ:پاکستانی ٹیم 190 پر ڈھیر،پروٹیز کو 149 رنز درکار

سینچورین ٹیسٹ میں آج پھر بالرز کا راج رہا ، دوسرے دن پھر 15وکٹیں گر گئیں، اور صرف دودن کے کھیل کے بعد ہی میچ نتیجہ خیز ہوتا ہوا نظر آرہا ہے،جنوبی افریقا کواس ٹیسٹ میچ میں جیت کےلیے صرف 149 رن درکار ہیں۔اس سے قبل پاکستان کی پوری ٹیم اپنی دوسری اننگز میں محض 190 رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔ جنوبی افریقا کی طرف سےاولیورنے پانچ وکٹیں لیں۔


اس سے قبل جنوبی افریقہ کی پہلی اننگز کے دوران پاکستان کی طرف سے عامرا ور شاہین آفریدی نے چار چار وکٹیں حاصل کیں،جنوبی افریقا نے پہلی اننگز میں 42 رن کی برتری لی حاصل کی ،جس کے بعد پاکستان اپنی دوسری اننگز کے دوران پہلے جنوبی افریقہ کی برتری ختم کی تاہم اس دوران مسلسل پاکستان کی وکٹیں یکے بعد دیگرے گرتی رہیں اور صرف 56اوورز میں ہی گرین شرٹس کی پوری اننگز 190پر تمام ہوئی۔اس طرح پروٹیز کو جیت کے لیے صرف ایک سو انچاس رنز کا ہدف ملا ہے۔

پاکستان کے بڑے نام دوسری اننگز میں بھی مکمل طور پر ناکام رہے صرف امام الحق 57اور شان مسعود 65کے کوئی اور بیٹسمین قابل قدر باری نہ تراش سکا۔ اظہر علی بنا کسی اسکور کے، اسد شفیق اور بابراعظم چھ، چھ ، اورکپتان سرفراز اس اننگز میں بھی زیرو پر پویلین لوٹ گئے اس طرح انھوں نے اس میں میچ میں پیئر حاصل کیا۔واضح رہے کہ امام الحق کی چھ ٹیسٹ اننگز کے بعد یہ پہلی نصف سنچری تھی۔

تازہ ترین