آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل12؍ذیقعد 1440ھ 16؍جولائی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی ٹیم کے کوچ مکی آرتھر کی کپتان سرفراز احمد اور اسد شفیق سے ڈریسنگ روم میں جھڑپ ہوئی ، کوچ نے ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں کو انگریزی میں گالیاں دیں اور کمرے میں موجود چیزوں اور برتنوں کو اٹھاکر پھینکنا شروع کردیا ،مکی آرتھر نے قومی ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں کو خراب پرفارمنس پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ۔

جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی متاثر کن نہیں رہی جس پر قومی ٹیم کے کوچ مکی آرتھر غصے سے آگ بگولا ہوگئے ۔

واضح رہے کہ حالیہ سیریز میں پاکستانی ٹیم کے بیٹسمینوں کی کارکردگی زیادہ اچھی نہیں رہی ، کپتان سرفراز احمد میچ کی دونوں اننگز میں صفر پر آئوٹ ہوئے ، جس پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

مکی آرتھر کی کھلاڑیوں کے ساتھ لڑائی کی کہانیاں پرانی ہیں۔

اس سے قبل وہ آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے کھلاڑیوں کے ساتھ بھی جھگڑا کرکے کوچنگ سے محروم ہو چکے ہیں۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں