• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برٹش فینٹیسی فلم’دی کڈ ہو وڈ بی کنگ‘کا ٹریلرریلیز


ایڈونچر فلموں کے دیوانوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ برٹش فنٹیسی فلم دی کڈ ہو وڈ بی کنگ کا ٹریلر جاری کردیا گیا ۔

جوئے کارنش کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی اسکو ل میں زیر تعلیم ایک ایسے بچے کے گرد گھوم رہی ہے جس کے ہاتھ کنگ آرتھر کی مشہور تلوار لگ جاتی ہے تاہم جلد اسے اس بات کا انداز ہ ہوتا ہے کہ یہ تلوار اسے کسی خاص مقصدکیلئے ملی ہے۔

فلم کی کاسٹ میں لوئس سیرکس،ڈین چاؤمو،ڈینائس گوف،پیٹرک اسٹیورٹ اور ربیکا فرگوسن سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

نیرا پارک اور ٹم بیون کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم 25جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تازہ ترین