• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’گجرات سمٹ ‘ میں پاکستان کی شرکت یقینی اور نمایاں

پانچ سال کے جمود کے بعدبھارت میں اگلے سال منعقد ہونے والے گجرات عالمی سربراہ اجلاس میں پاکستان کی شرکت ناصرف یقینی بلکہ نمایاں بھی ہوگی۔ 2013 میں ہونے والے اجلاس میں پاکستانی وفد بغیر شرکت واپس آگیا تھا۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی آبائی ریاست گجرات میں ’وائبرینٹ گجرات گلوبل سمٹ ‘ کا نواں ایڈیشن اگلے سال 18 سے 20 جنوری کے درمیان منعقد کیا جائے گا جس میں پاکستان بھر سے کاروباری شخصیات پر مبنی سات وفود شرکت کریں گے۔

ہر دو سال میں ہونے والے وائبرینٹ گجرات گلوبل سمٹ کا آغاز 2003 میں مودی نے ہی کیاتھا جس وقت وہ گجرات میں وزیر اعلیٰ کے عہدے پر فائز تھے۔

واضح رہے 2013 میں کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سے 22 رکنی وفد بھارت اجلاس کے لئے پہنچا تھا مگر اس دوران لائن آف کنٹرول پر ہونے والی کشیدگی کے نتیجے میں اس وفد کو اجلاس میں بغیر شرکت کے واپس بھیج دیا گیا تھا۔

2013 کے بعد سے اب تک گجرات میں دو عالمی سربراہ اجلاس ہو چکے ہیں جس میں پاکستان نے شرکت نہیں کی۔

پاکستان کے علاوہ اجلاس میں دنیا بھر سے تجارتی اداروں کی نمائندگی کرنے والے 45 وفود بھی شامل ہوں گے جنہوں نے اپنی شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔

تازہ ترین