• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


ٹریفک قوانین کی پاسداری ہر شخص کا فرض ہے اس سے نہ صرف اپنی جان کا تحفظ یقینی ہوتا ہے بلکہ دیگر افراد بھی بچ جاتے ہیں ۔

چین کے شہر Changchunمیں ہونیوالے اس ٹریفک حادثے کو ہی دیکھ لیں جس میں بس میں سفر کرتے مسافروں نے سِیٹ بیلٹ نہیں باندھی ہوئی اور جیسے ہی بارش اور برف میں سفر کرتے ہوئے بس توازن کھو کر اُلٹ گئی تو لگ بھگ تیرہ مسافر اپنی سیٹ سے اُچھل کر کھڑکیوں سے جا ٹکرائے۔

اس حادثے میں کوئی جانی نقصان تو نہیں ہوا تاہم کئی مسافر معمولی زخمی ہوئے اور سیٹ بیلٹ نہ باندھنے کا سبق بھی مل گیا۔

تازہ ترین