• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مکی آرتھر کو تھرڈ امپائر کا فیصلہ ناپسندیدہ قرار دینا مہنگا پڑگیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ مکی آرتھر کو تھرڈ امپائر کے فیصلے کو ناپسندیدہ قرار دینا بھی مہنگا پڑ گیا۔

جنوبی افریقا اور پاکستان کے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران کوچ مکی آرتھر کو کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پرآئی سی سی کونسل نے وارننگ دے دی۔

مکی آرتھر نے سنچورین ٹیسٹ کے دوران جنوبی افریقا کی دوسری اننگز کے 9 ویں اوور میں تھرڈ امپائر کے ایک فیصلے پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔

پاکستانی ہیڈکوچ اس حوالے سے ٹی وی امپائر جول ولسن کے کمرے میں گئے اور ڈین ایلگر کے حق میں دیئے گئے ان کے فیصلے پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔

ٹی وی امپائر نے اس کی شکایت میچ ریفری ڈیوڈ بون سے کی جنہوں نے مکی آرتھر کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب ٹھہراتے ہوئے انہیں وارننگ اور ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا۔

آئی سی سی کے مطابق مکی آرتھر نے میچ کے اختتام پر اپنی غلطی کا اعتراف کیا اور میچ ریفری ڈیوڈ بون کے فیصلے کو تسلیم کیا۔

یاد رہے کہ سنچورین میں کھیلے گئے ٹیسٹ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی ہے۔

تازہ ترین