• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

قادر خان کی طبیعت خراب، وینٹی لیٹر پر منتقل

بالی ووڈ کے سینئر اداکار قادر خان کو سانس لینے میں دشواری کے باعث کینیڈا کے ایک اسپتال میں داخل کرادیا گیا،جہاں اُنہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا ہے۔


اطلاعات کے مطابق بھارتی اداکار میں نمونیا کی علامات پائی گئی ہیں۔

بھارتی اخبار کے مطابق امیتابھ بچن نے ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کے لئے خبر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ قادر خان اسپتال میں زیر علاج ہیں، اُن کی صتحیابی کے لئے دعا کی جائے۔


قادر خان ان نوں کینیڈا میں اپنے بیٹے سرفرازاور بہو کے ساتھ رہائش پذیر ہیں، گذشتہ برس گھٹنے کے غلط آپریشن کے باعث وہ چلنے پھرنے سے قاصر ہیں۔

بھارتی فلم انڈسٹری میں 45 برس پر محیط کیریئر کے دوران قادر خان نےخون بھر مانگ، بیوی ہو تو ایسی، بول رادھا بول، آنکھیں، میں اناڑی تو کھلاڑی، جدائی اور جڑواں جیسی شاہکار فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

90ء کی دہائی میں وہ ڈیوڈ دھون اور گووندا کی فلموں کا لازمی حصہ ہوتے تھے اور قلی نمبر 1، ساجن چلے سسرال، ہیرو نمبر1، دُلہے راجہ اور حسینہ مان جائے گی جیسی بلاک بسٹرفلموں میں کام کیا۔

قادر خان نے300 سے زائد فلموں میں کام کرنے کے ساتھ ساتھ 250سے زائد فلموں کے ڈائیلاگ بھی تحریر کیے۔

تازہ ترین
تازہ ترین