• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ میں کار سے 3 افراد کی لاشیں برآمد

گوجرانوالہ میں کارسے 3افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ مرنے والوں میں باپ ،بیٹا اور ڈرائیور شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق قصور کے علاقے کوٹ پکا قلعہ کے رہائشی نیاز احمد، ان کا وکیل بیٹا احمد اور ڈرائیور فیض کاروبار کے سلسلے میں کرائے کی کار میں کل صبح سیالکوٹ گئے تھے ۔ ان کی لاشیں رات ڈسکہ کے علاقے دھرم کوٹ میں گاڑی سے ملیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں نشہ آور چیز پلانے کے بعد گلا دبا کر قتل کیا گیا ۔ باپ بیٹے کی لاشیں سیٹوں پر جبکہ ڈرائیور کی لاش ڈکی میں تھی۔

خاندانی ذرائع کے مطابق مقتول کو سیالکوٹ کی پارٹی سے ڈیڑھ کروڑ روپے لینے تھے ۔ شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ نامعلوم شخص لاشیں ٹھکانے لگانے جارہا تھا کہ دھرم کوٹ میں ٹریفک بلاک دیکھ کر گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگیا۔

تازہ ترین