• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


ایونجرزایک بار پھر بڑی اسکرینز پر تہلکہ مچانے کیلئے تیار ہیں،رابرٹ ڈاؤنی جونیئر،کرس ایوانز، اوراسکارلٹ جانسن کی سپر ہیرو ایکشن فلم"ایونجرز"4کانیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

2012ء کی دی ایونجرز ،2015کی دی ایج آف الٹرون اور 2017کی ایونجرز؛ وار انفینیٹی کی اس اگلی کڑی کی ہدایتکاری انتھونی روسو اورجوئے روسو نے مشترکہ طور پر دی ہے جس میں رابرٹ ڈاؤنی جونیئر، کرس ایوانز،کرس ہیمسورتھ،مارک رفالو،جیریمی رینر،سیموئل ایل جیکسن، اسکارلٹ جانسن،الزبتھ اولسن،کوبی اسملڈرز اور آرون ٹیلر جانسن مارول کامکس پروڈکشنز کی سابقہ فلموں کے کرداروں میں موجود ہیں جبکہ ڈیو بیٹسٹا، زوئے سیلڈانا،کرس پریٹ،بریڈلے کوپر،ٹام ہیڈلٹن سمیت کئی نامور اداکار بھی ان فلم میں جلوۂ گر ہونگے۔

کیون فیج کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی اس بار نئے ولن کو منظرِ عام پر لائی ہے جو انسانوں کو اپنا دشمن سمجھتے ہوئے انہیں صفحہِ ہستی سے مٹانا چاہتا ہے جبکہ ایونجرز کی ٹیم آئرن مین،کیپٹن امریکا،تھور،گارڈیئنز،کوئک سلور،دی ہلک،بلیک وڈو،ہاک آئی،نک فیوری،اسکارلٹ وِچ اور دیگر اُسے روکنے میں مصروف ہیں۔

مارول اسٹوڈیوز کے اشتراک سے بننے والی یہ سپر ہیرو فلم ایونجرز4 والٹ ڈزنی اسٹوڈیوز موشن پکچرز کے بینرآئندہ سال3مئی کو سینما گھروں پر تہلکہ مچاتی نظر آئیگی۔

تازہ ترین