• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


رواں سال بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں جہاں کئی فلمیں کامیاب اور فلاپ ہوئی وہیں ان فلموں کے کچھ گانے بیحد مقبول ہوئے اور کچھ کو عوام نے پسند نہ کیا۔

بالی فلم نگری میں اگر بات کی جائے اس سال کے مقبول ترین گانوں کی تو یہاں بھی پاکستانی گلوکاروں کے گانے بیحد پسند کئے گئے۔

رواں سال بالی ووڈ کے مقبول ترین گانوں میں پاکستانی گلوکارعاطف اسلم کی آواز میں ریکارڈ کیا گیانصرت فتح علی خان کے گانے کا کے ریمیک دیکھتے دیکھتے کو بیحد پسند کیا گیا جسے 68,202,384بار دیکھا گیا ۔

بالی ووڈکے دیگر مقبول ترین گانوں کی اگر بات کی جائے توفلم سونو کی ٹیٹو کی سوئیٹی کے بھارتی گلوکار زیک نائٹ اور جیسمین والیا کی آواز میں ریکارڈ کئے گئے گانے 'بوم ڈیگی ڈیگی کو عوام کی جانب سے بیحد پذیرائی ملی۔

دوسری جانب عالیہ بھٹ کی فلم راضی کے گانے 'دلبرو ،کرینہ کپور کی فلم ویرے دی ویڈنگ کے گانے تعریفاں ،جان ابراہم کی فلم ستیامے وجے کے گانے دلبر ، دپیکا پڈوکون کی فلم پدماوت کے گانے گھومر ، شردھا کپور اور ورون دھون کی فلم نوابزادے کے گانے ہائی ریٹ گبرو ، شاہ رُخ خان کی فلم زیرو کا گانا میرے نام تو ، رنویر سنگھ کی نئی آنے والے فلم سمبا کے گانے آنکھ مارے سمیت سلمان خان کی بہنوئی ایوش شرما کی فلم لویاتری کے گانے چوگادا نامی گانا اس سال کے پسندیدہ گانوں کی فہرست میں شامل ہیں۔

تازہ ترین