• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا کو جیت کیلئے 141 رنز ،بھارت کو 2 وکٹ درکار

آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان کرکٹ سیریز میں لفظی جنگ مسلسل جاری ہے، میلبرن ٹیسٹ میں بھی دونوں ٹیموں کے کھلاڑی ایک دوسرے کو آوازیں کستے رہے، میزبان ٹیم کو بھارت کے خلاف میچ جیتنے کےلئے مزید 141رنز درکار ہیں جبکہ اس کی 2 وکٹیں ابھی باقی ہیں۔


بھارتی ٹیم ان دنوں آسٹریلیا کے دورے پر ہے ، پرتھ ٹیسٹ میں ٹم پین اور بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے درمیان تلخ جملوں کے تبادلوں کی بازگشت ابھی ختم نہ ہوئی تھی کہ تیسرے ٹیسٹ میں آسٹریلوی کپتان ٹم پین بھارتی بیٹسمین روہت شرما کو باہر نکل کر کھیلنے کے لیے اکساتے رہے۔

تیسرے ٹیسٹ کے چوتھے آسٹریلیا نے دن کے اختتام پر 8 وکٹ پر 258 رنز بنالئے ہیں اور اسے میلبرن ٹیسٹ جیتنے کےلئے مزید 141 رنز درکار ہیں جبکہ بھارت کو جیت کے لیے آسٹریلیا کی 2 رکٹ درکار ہیں۔

میچ میں آسٹریلوی کپتان ٹم پین نے بھارتی بیٹسمین روہت شرما کو جملے کسے اور انہیں چھکا مارنے کا چیلنج دیتے رہے ، اس کے بعد جب آسٹریلیا کی ٹیم بیٹنگ کے لیے آئی تو بھارتی وکٹ کیپر رشابھ پانٹ نے پین سے بدلہ لیا اور وکٹوں کے پیچھے سے انہیں عارضی کپتان کہہ کر پکارتے رہے۔

تازہ ترین