آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل18؍رجب المرجب 1440ھ 26؍مارچ 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلوی کرکٹر کیمرون بین کرافٹ کی 9 ماہ کی معطلی ختم ہوگئی، وہ کل سے بگ بیش لیگ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے اور آسٹریلین کرکٹ ٹیم کو بھی دستیاب ہونگے۔

بین کرافٹ اب ہر طرح کی کرکٹ کےلئے آسٹریلین کرکٹ ٹیم کو دستیاب ہیں،وہ کل سے بگ بیش لیگ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے،جبکہ وہ ہوبارٹ کے خلاف میچ میں پرتھ اسکارچرز کو دستیاب ہوں گے۔

واضح رہے کہ کیپ ٹاون ٹیسٹ میں بال ٹیمپرنگ پر کپتان اسٹیو اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر پر ایک ایک سال کی پابندی عائد کی گئی تھی جبکہ کیمرون بین کرافٹ کو 9 ماہ پابندی کی سزا دی گئی تھی جو کہ آج ختم ہوئی ہے۔

کچھ روز قبل ایک انٹرویو میں بین کرافٹ کا کہنا تھا کہ انہوں نے ڈیوڈ وارنر کے کہنے پر جو غلطی کی اس کی بہت بڑی قیمت ادا کرنی پڑی ہے، مشکل وقت تھا جو گزر گیا ہے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں