• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی تاریخ کا پہلا آئس ہاکی میچ نلتر میں کھیلا گیا

پاکستان کی تاریخ کا سب سے پہلا آئس ہاکی میچ آج نلتر میں کھیلا گیا۔ یہ میچ پاکستان ائیر فورس اور جی بی سکاؤٹس کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا۔

دونوں جانب سے کھلاڑیوں نے غیر معمولی مہارت کا مظاہرہ کیا، لیکن کوئی بھی ٹیم مقررہ وقت میں گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

میچ کا فیصلہ پینلٹی شوٹ پر کیا گیا، جس میں پاکستان ائیر فورس کے کھلاڑی شاہ سیار نے فیصلہ کن پنالٹی لگا کر پاک فضائیہ کو فتح سے ہمکنار کیا۔

گلگت بلتستان کے علاقے میں دو چھڑیوں اور گیند کی مدد سے کھیلے جانے والے تاریخی کھیل گٹل کو آئس ہاکی سے بھی منسوب کیا جاتا ہے۔

اس خطے میں اس روایتی کھیل کی میراث جاری رکھنے کے لئے آئس ہاکی کو یہاں متعارف کروایا گیا ہے۔

تازہ ترین