• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق انگلش کپتان اینڈریو اسٹراس کی اہلیہ رُتھ پھیپھڑے کے کینسر میں مبتلا رہنے کے بعد 46 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔

دسمبر 2017ء میں ایشز سیریز کے دوران رُتھ کے پھیپھڑوں میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔

سابق کرکٹر اینڈریو اسٹراس کی اہلیہ چل بسیں
اسٹراس اور رُتھ اپنے بیٹوں سیم اور لوکا کے ساتھ 

اینڈریو اسٹراس کی اپنی اہلیہ رُتھ مک ڈونلڈ سے پہلی ملاقات اُس وقت ہوئی تھی جب وہ سڈنی میں گریڈ کرکٹ کھیل رہے تھے، جس کے بعد وہ 2003ء میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ اُن کے دو بیٹے سیم اور لوکا ہیں۔

رُتھ پیشے کے اعتبار سے تھیٹر ایکٹریس تھیں اور وہ اپنی فیملی سے بہت زیادہ پیار اور دیکھ بھال کرنے والی خاتون تصور کی جاتی تھیں۔

تازہ ترین