آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ16؍ ذیقعد 1440 ھ 20؍جولائی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور کپتان سرفراز احمد کے درمیان موجود گلے شکوے دور کرادیے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پی سی بی چیئرمین نے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور کپتان سے جوہانسبرگ میں ملاقات کی اور ٹیم کارکردگی سمیت کئی اہم امور پر بات چیت کی۔

اس موقع پر احسان مانی نے مکی آرتھر اور سرفراز احمد کے تمام گلے شکوے سننے اور دونوں کے درمیان موجود ناراضی ختم کرائی۔

گزشتہ دنوں یہ خبریں زیر گردش رہیں کہ سینچورین ٹیسٹ میں خراب کارکردگی دکھانے پر کوچ مکی آرتھر کپتان اور کھلاڑیوں پر برہم ہوئے تھے۔

اس خبر پر پی سی بی نے وضاحت جاری کی تھی،جس میں کوچ کی جانب سے کپتان اور کھلاڑیوں پر اظہار برہمی کی خبروں کی تردید کی گئی تھی۔

اس ملاقات میں سنچورین میں جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم کی 6 وکٹ کی شرم ناک شکست اور سنیئر کرکٹرز کی ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے ساتھ جھڑپ کے بعد  چیئرمین احسان مانی نے کپتان سرفراز احمد کو اپنی مکمل حمایت کا یقین دلاتے ہوئے انہیں اپنی کارکردگی میں بہتر لانے کی تلقین کی۔

میڈیا پر کپتان، کھلاڑیوں اور ٹیم انتظامیہ کو تبدیل کرنے کے بارے میں بھی احسان مانی نے افواہوں کو غلط قرار دیا ہے اور کپتان سرفراز احمد کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ہے۔

ذرائع کا دعوی ہے کہ احسان مانی کو مکی آرتھر کے ساتھ پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے کے بارے میں منیجر طلعت علی ملک نے بریف کیا اور احسان مانی نے مکی آرتھر اور سرفراز احمد سے کہا کہ ڈریسنگ روم کی کہانیاں میڈیا میں آنا اچھی بات نہیں ہے لہذا غیر ضروری تنازعات سے گریز کریں۔

پی سی بی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تینوں ملاقاتیں خوشگوار ماحول میں ہوئیں اور احسان مانی نے مکی آرتھر کا مؤقف سنا جس میں مکی آرتھر نے کہا کہ گزشتہ ایک سال سے پاکستانی ٹیم جیتے ہوئے میچ ہار رہی ہے اور میں نے کھلاڑیوں سے یہی بات کی ہےکہ بار بار ناکام ہونے کی روش تبدیل کریں کیوں کہ کھلاڑی پہلا ٹیسٹ ایک گھنٹے کی خراب کارکردگی کے بعد ہاری ہے۔

سرفراز احمد سے ملاقات میں کپتان نے چیئرمین کو شکست کے بارے میں بتایا، پی سی بی کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کے ساتھ ملاقات میں احسان مانی کا کہنا تھا کہ ابھی پہلا ٹیسٹ ختم ہوا ہے، قوم کی نظریں ٹیم پر لگی ہوئی ہیں، اس لئے ٹیم کی مجموعی کارکردگی میں بہتری لانے کے لئے اقدامات کریں۔

انہوں نے کھلاڑیوں سے کہا کہ پورا دورہ باقی ہے اس لئے شکست کو جواز بناکر ہمت نہ ہاریں۔

دوسری جانب احسان مانی نے کرکٹ جنوبی افریقا کے حکام سے بھی ملاقات کی اور انہیں قائل کرنے کی کوشش کی کہ وہ اپنی ٹیم کو پاکستان کے دورے پر بھیجیں۔

پی سی بی چیئرمین کا کہنا ہے کہ میری جنوبی افریقا حکام سے دوستی ہے اور امید ہے کہ معاملات درست سمت میں آگے جائیں گے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں