• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں 423 رنز کے ریکارڈ مارجن سے ہرا کر مسلسل چوتھی سیریز جیت لی۔

کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو جیت کےلیے 660 رنز کا ٹارگٹ دیا، لیکن سری لنکا کی ٹیم جواب میں 236 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔

مینڈس 67 اور چندی مل 56 رنز بنا کر نمایاں رہے ، جبکہ نیوزی لینڈ کے ویگنر نے 4 اور بولٹ نے 3 وکٹیں حاصل کیں ۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے ٹیسٹ میں 423 رنز کے ریکارڈ مارجن سے فتح اپنے نام کی جو اس کی رنز کے اعتبار سے بڑی کامیابی ہے، ساتھ ہی سیریز میں بھی ایک صفر سے اپنے نام کرلی ، یہ نیوزی لینڈ کی مسلسل چوتھی سیریز میں کامیابی ہے ۔

تازہ ترین