• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان فلموں میں بہترین رومانوی کردار ادا کرنے کی وجہ سے مقبول ہیں لیکن انہوں نے اپنی بیٹی سہانا خان کو روایتی والد کی طرح لڑکوں سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔

حال ہی کنگ خان نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ انہوں نے اپنی صاحبزادی سہانا کو سختی سے اْن لڑکوں سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے جو فلموں کے ڈائیلاگز استعمال کرکے انہیں متوجہ کریں اور بات کرنا چاہیں۔

شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ 'میں اپنی فلموں میں ضرور ایسے کردار ادا کرتا ہوں جن میں کسی لڑکی کو متوجہ کیا جاتا ہے لیکن وہ حقیقی زندگی میں اچھے نہیں لگتے، ہاں لیکن میں ان کرداروں کو انتہائی سنجیدگی اور معصومیت سے نبھاتا ہوں۔

ایک رپورٹ کے مطابق سہانا خان کو اداکاری کا بے حد شوق ہے لیکن فی الحال تعلیم مکمل نہ ہونے کے باعث شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ کی جانب سے انہیں فلم نگری میں قدم رکھنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

واضح رہے رواں برس اگست میں سہانا خان بھارت کے مشہور جریدے ’ووگ انڈیا‘ کے شمارے کے سرورق کی زینت بھی بنی تھیں۔

تازہ ترین