• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلیگ شپ ریفرنس، نواز شریف کی بریت کا تفصیلی فیصلہ جاری

احتساب عدالت نے فلیگ شپ ریفرنس میں نوازشریف کی بریت کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ہے۔

24دسمبر کو عدالت نے نوازشریف کی بریت کا مختصر فیصلہ جاری کیا تھا ،آج اس کا تفصیلی فیصلہ سامنے آیا ہے۔

احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے چھٹیوں میں فیصلہ مکمل کر کے اس پر دستخط کیے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ فلیگ شپ ریفرنس کا تفصیلی فیصلہ 80 سے زائد صفحات پر مشتمل ہے۔

فلیگ شپ ریفرنس کا تفصیلی فیصلہ

تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نیب نواز شریف کیخلاف فلیگ شپ ریفرنس کیس ثابت نہیں کرسکا۔

فیصلے کے مطابق نیب کی طرف سے پیش کی گئی دستاویز بھی نامکمل ہیں۔

نیب اور نواز شریف کے وکلاء کل تفصیلی فیصلے کی مصدقہ نقول حاصل کر سکیں گے۔

احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو العزیزیہ اسٹیل ملز کیس میں 7 سال کی سزا کے ساتھ بھاری جرمانہ بھی عائد کیا تھا۔

تازہ ترین