• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف کو سزا دینے کا فیصلہ مسترد کرتے ہیں، لیگی رہنما آزاد کشمیر

ہائی ویکمب (انعام اللہ خان) پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے سرکردہ کارکنان راجہ عامر جاوید، راجہ آصف خان، وحید مراد بھٹی، جمیل بھٹی، راجہ ارشد خان، راجہ وسیم، آصف خان، شفقت میر، راجہ امیر حمزہ خان، راجہ نائب خان، راجہ جنید خان، راجہ امین خان و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں میاں نوازشریف کے خلاف نیب کیسز میں سزا کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ ان فیصلوں کو کبھی قبول نہیں کرے گی کیونکہ یہ فیصلے انصاف پر مبنی نہیں ہیں بلکہ ذاتی عناد، بغض اور بدنیتی پر مبنی فیصلے ہیں۔ مسلم لیگی رہنمائوں نے کہا کہ ملک کے اندر بگڑتی ہوئی صورت حال کا اندازہ سٹاک ایکسچینج میں تسلسل کے ساتھ مندی کا رجحان اور کاروباری شخصیات کے خدشات سے کیا جاسکتا ہے۔ کوئی بھی صنعت کار سرمایہ کاری کے لیے تیار نہیں ہے، کیونکہ عمران خان کی حکومت اب تک کوئی معاشی پالیسی دینے میں ناکام رہی ہے۔ مسلم لیگی رہنمائوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت اناڑی لوگوں پر مشتمل ہے جو صرف نعروں اور جوشیلی تقریروں سے ملک کا نظام چلانا چاہتے ہیں حالانکہ حکومت چلانے اور پاکستان کے حالات کے تناظر میں ایک مربوط اور معاشی پالیسوں کا تسلسل وقت کی ضرورت تھی۔ مسلم لیگی رہنمائوںنے اس عزم کا اظہار کیا کہ بہت جلد مسلم لیگی حکومت قائم ہوگی اور میاں نوازشریف کی قیادت میں پاکستان کے عوام کی خدمت وہیں سے شروع کریں گے جہاں سے یہ ٹوٹا ہے۔

تازہ ترین