• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب نواز شریف کیخلاف16 آف شور کمپنیوں میں کرپشن ثابت نہیں کرسکا، احتساب عدالت

اسلام آباد(ایوب ناصر بلال عباسی)احتساب عدالت نمبر دو کے جج محمد ارشد ملک نے موسم سرما کی چھٹیوں کے باوجود نون لیگ کے قائد محمد نواز شریف کی بریت کا فیصلہ تحریر کرکے اس پر دستخط کردئیے ہیں۔بتایا جاتا ہے کہ 80 صفحات پر مشتمل اس فیصلے کی مصدقہ نقول پیر کو جاری کی جائیں گی۔اپنے فیصلے میں فاضل جج نے قرار دیا ہے کہ قومی احتساب بیورو سابق وزیراعظم کے خلاف فلیگ شپ ریفرنس میں سولہ آف شور کمپنیوں میں کرپشن اور کمپنیوں سے نوازشریف کا براہ راست تعلق ثابت کرنے میں ناکام رہا۔ کمپنیوں سے نوازشریف کو مالی فائدہ پہنچنے اور ان کمپنیوں کا بے نامی اثاثہ ہونے کے بھی کافی شواہد پیش نہیں کئے گئے۔الزام ثابت نہ ہونےکی وجہ سے نواز شریف کو بری کیا جاتا ہے۔فاضل جج نےاپنے فیصلے کو اس بات نقطہ پر فوکس کیا ہے کہ استغاثہ اس کیس میں ملزم پر کرپشن ثابت نہیں کرسکا۔احتساب عدالت کےذرائع کے مطابق فاضل جج نے اتوار کو مکمل فیصلہ تحریر کرنے کے بعد اس کے ہر صفحہ پر دستخط بھی کردئیے ہیں تاہم سرکاری چھٹی کی وجہ سے عدالت فیصلہ جاری نہ کرسکی۔وکیل صفائی زبیر خالد سے فیصلہ جاری ہونے کے حوالے سےاستفسار کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ صرف فیصلہ مکمل ہوا ہےتاہم پیر کو باقاعد ہ جاری ہونے کا امکان ہے،پیر کو عدالت جائیں گے اور صورتحال سے میڈیا کو بھی آگاہ کریں گے۔

تازہ ترین