• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیو ایئر نائٹ پر لاہور میں 10 ہزار اہلکاروں کی ڈیوٹی

لاہور پولیس نے سال نو کی آمد پر شہر کے لیے بنائے گئے سیکیورٹی پلان کی تفصیلات بتا دیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز محمد وقاص نذیر کا کہنا ہے کہ لاہور میں نیو ایئرنائٹ پر پولیس کے 10ہزار اہلکار ڈیوٹی انجام دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لاہور میں نیوایئرنائٹ پر قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے مزید کہا کہ شہری آت شبازی ، ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ سے گریز کریں، نیو ایئرنائٹ کے سلسلے میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ون وہیلرز سے ضمانتی مچلکے لیے جا رہے ہیں۔

محمد وقاص نذیر نے یہ بھی کہا کہ نیوایئرنائٹ پر پولیس افسران سکیورٹی پلان پرعملدرآمد یقینی بنائیں۔

تازہ ترین