• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ میں 2019 کا شاندار استقبال ، آتش بازی کا مظاہرہ

نیوزی لینڈ میں گھڑی پر رات کے 12 بجتے ہی سال 2019 کا شاندار استقبال کیا گیا، اس موقع پر آتشبازی کا نظارہ دیکھنے ہزاروں افراد موجود ہیں۔


سال نو کا آغاز سب سے پہلے نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ کے معروف سٹی ٹاور کے مقام پر جشن سے ہوا جہاں لوگوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔

گھڑی پر 12 بجتے ہی سٹی ٹاور پر آتشبازی ہوئی اور پورا علاقہ رنگ و نور میں نہا گیا۔

نیوزی لینڈ کے آکلینڈ ہاربر برج، آسٹریلیا کے شہر سڈنی، شمالی و جنوبی کوریا، ہانگ کانگ، بیجنگ اور تائی پے میں بھی آتش بازی ہوگی۔

جاپان میں سال نو کو خوش آمدید کہنے کے لیے مختلف مندروں میں اپنی روایات کے مطابق رسومات ادا کی جارہی ہیں جب کہ امریکی شہر نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر ڈھائی ہزار سے زائد ایل ای ڈی لائٹوں سے بنی کرسٹل بال کی رونمائی کی تقریب میں لاکھوں افراد شرکت کریں گے۔

دبئی میں سال نو کو خوش آمدید کہنے کے لیے دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ پر آتش بازی کا مواد نصب کردیا گیا، برج خلیفہ کے علاوہ برج عرب، پام جمیرا کے آٹلانٹس ہوٹل، فیسٹیول سٹی، گلوبل ویلیج، دبئی مرینہ اور دبئی کریک پر بھی آتش بازی کی جائے گی۔

تازہ ترین