• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سال نو کے موقع پر حکومت نے پیٹرلیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی ۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 4 روپے 86 پیسے کم کر دی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 90 روپے 97 پیسے فی لیٹر ہوگئی ۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جب کہ لائٹ ڈیزل 2 روپے 16 پیسے فی لیٹر اور مٹی کا تیل 52 پیسے سستا کیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق ڈیزل کی نئی قیمت 106روپے 68 پیسے لیٹر اور مٹی کے تیل کی نئی قیمت 82 روپے 98 پیسے فی لیٹر ہو گی۔

حکومت کی جانب سے لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 75روپے 28 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق 31 دسمبر رات 12 بجے سے ہو گا۔

تازہ ترین