• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

بنگلادیشی کرکٹر مشرفی مرتضیٰ رکن پارلیمنٹ منتخب

بنگلادیش کی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان مشرفی مرتضیٰ رکن پارلیمنٹ منتخب ہوگئے، بنگلادیشی کرکٹر نے حکمراں جماعت عوامی لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لیا تھا۔


بنگلادیشی اخبار کے مطابق مشرفی مرتضیٰ کو 2لاکھ 74ہزار 418ووٹ حاصل کیے جوکاسٹ کے گئے ووٹوںکا 96 فیصد ہے جبکہ اُن کے مدمقابل جاتیا اوئیکیا فرنٹ کے اے زیڈ ایم فریدالزماں 8006 ووٹ لے سکے۔

بنگلادیشی کرکٹر مشرفی مرتضیٰ رکن پارلیمنٹ منتخب
مشرفی مرتضیٰ پارٹی کارکنوں کے ساتھ

مشرفی مرتضیٰ قومی ٹیم کا حصہ رہتے ہوئے رکن پارلیمنٹ منتخب ہونے والے پہلے اور بنگلادیشی ٹیسٹ ٹیم کے پہلے کپتان نعیم الرحمان دُرجوئے کے بعدیہ اعزاز حاصل کرنے والے ملک کے دوسرے کرکٹر ہیں۔

بنگلادیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کی حکمراں جماعت اور اتحادیوں نے پارلیمنٹ کی 300 میں سے 280نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔

بنگلادیشی کرکٹر مشرفی مرتضیٰ رکن پارلیمنٹ منتخب
وزیراعظم شیخ حسینہ واجد اور مشرفی مرتضیٰ

مشرفی مرتضیٰ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے پہلے ہی ریٹائرہوچکے ہیں جبکہ 2009ء سے اُنہوں نے کوئی ٹیسٹ نہیں کھیلا ہے۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق انتخابات میں واضح برتری کے بعد حکمران جماعت بنگلادیش عوامی لیگ مسلسل تیسری مرتبہ حکومت بنانے میں کامیاب ہوجائے گی۔

تازہ ترین
تازہ ترین