• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے پی کے میں موسم سرما کی تعطیلات بڑھادی گئیں

خیبرپختونخوا میں سردی کی لہر میں اضافے کی وجہ سے اسکولوں کی موسم سرما کی تعطیلات بڑھا دی گئی ہیں۔

چھٹیوں میں 6 دنوں کی توسیع کر دی گئی ہے، اسکول 6 جنوری تک بند ہوں گے۔

توسیع کا فیصلہ وزیراعلیٰ محمود خان کی ہدایت پر کیا گیا تعلیمی ادارے 7 جنوری بروز پیر کھلیں گے۔

وزیر اعلیٰ محمود خان نے سردی کی شدت میں اضافے پر تعطیلات بڑھادیں جس کے بعد اب صوبے بھر میں تعلیمی ادارے 7 جنوری سے کھلیں گے۔

واضح رہے کہ پورے ملک میںسردی کی شدید لہرجاری ہے جس کے باعث ملک بھر کے اسکولوں میں موسم سرما کی چھٹیاں 31 دسمبر تک تھیں اوریکم جنوری کو اسکولوں میں تدریسی عمل کا آغاز ہونا تھا۔

تازہ ترین