• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں نئے سال 2019 کا شاندار استقبال

کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں سال نو کو شاندار آتش بازی کے ساتھ خوش آمدید کہا گیا۔


پوری دنیا میں سال نو کی تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے اور نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ سے نئے سال کو خوش آمدید کہنے کا سلسلہ جاری ہے۔

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی منچلوں نے نئے سال کو بھرپور طریقے سے خوش آمدید کہا۔

کراچی میں دو دریا کے مقام پر سندھ حکومت اور پولیس کی جانب سے پہلی مرتبہ نئے سال کے آغاز پر آتشبازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا جسے دیکھنے کے لیے عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔


لاہور میں بھی سال نو کے آغاز کے موقع پر بحریہ ٹاؤن میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا اور بحریہ ٹاؤن کا ایفل ٹاور روشنیوں سے نہا گیا۔

اس کے علاوہ ملک کے دیگر شہروں میں بھی نئے سال کے آغاز پر آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔

مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ ساحل سمندر کو شہریوں کیلئے بند کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، سمندر میں نہانے پر پابندی ہے جانے پر کوئی پابندی نہیں اور ساحل سمندر پر جانے کیلئے بلاول ہاؤس اور سعودی قونصلیٹ سے جانے والے راستے کھلے ہیں۔

دوسری جانب ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت اور پولیس نے کراچی کی تاریخ میں پہلی بار آتشبازی کا انتظام کیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسلحہ ساتھ لیکر چلنے اور اس کی نمائش ،ہوائی فائرنگ اور فائر کریکرز کے استعمال پر بھی پابندی ہو گی۔

تازہ ترین