• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

بحریہ ٹائون لاہوراور راولپنڈی میں نئے سال کی آمد پر بھرپور جشن


اسلام آباد (حنیف خالد) بحریہ ٹائون لاہور اور راولپنڈی میں روایات کے مطابق نئے سال کا آغاز بھرپور آتش بازی اور جشن کے ساتھ کیا گیا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

آئفل ٹاور بحریہ ٹائون لاہور میں سال 2019ء کی آمد کے سلسلے میں منائی جانیوالی تقریب میں زبردست آتش بازی کی گئی۔

بحریہ ٹائون راولپنڈی میں دبئی میں گلو گارڈن کی طرز پر بنائے گئے پاکستان کے پہلا گلو پارک کا شاندار افتتاح کیا گیا جو بحریہ ٹائون کے رہائشیوں اور گردو نواح کے لوگوں کیلئے ایک دلچسپ تفریحی مقام ہوگا اور راولپنڈی‘ اسلام آباد کے لوگوں کیلئے سیاحت کا مرکز بنے گا۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی پاکستان کے عوام کو بحریہ ٹائون کی جانب سے ایسی تقاریب کا شدت سے انتظار تھا۔

نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی آسمان پر خوشیوں کے رنگ بکھیر کر بحریہ ٹائون نے تمام ہم وطنوں کو ایک نئے اور پرامید سال کی آمد پر اپنے انداز میں مبارکباد دی۔

شاندار آتش بازی سے لطف اندوز ہونے کیلئے ہزاروں لوگوں نے بحریہ ٹائون لاہور اور راولپنڈی کا رُخ کیا۔

بحریہ ٹائون لاہور اور راولپنڈی کے رہائشیوں اور دیگر علاقوں سے عوام کی بڑی تعداد کی شرکت کے پیش نظر بحریہ ٹائون انتظامیہ نے اس تقریب کیلئے خصوصی انتظامات کئے تھے۔

بحریہ ٹائون ایک پرائیویٹ رئیل اسٹیٹ ڈویلپر گروپ ہے جو اپنی روایات کو جاری رکھتے ہوئے ایسی تقریبات اور سنگ میل کی بنیاد کو قائم رکھتاہے۔

تازہ ترین