• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

نیا سال مبارک! پاکستان سمیت دنیا بھر میں شاندار استقبال، جشن، آتش بازی


کراچی(نیوزڈیسک) وسطی بحریہ اوقیانوس کے جزائر ٹونگا اور کیریباتی سے سال نوکے آغاز کے ساتھ پاکستان سمیت دنیا بھر کے کئی ممالک میں 2019کا شاندار استقبال کیاگیا،کئی ممالک میں جشن و آتش بازی سے آسمان پر رنگ و نور کا سیلاب امڈ آیا، نیوزی لینڈ، آسٹر یلیا، ٹوکیو، چین، دبئی، پیرس اور لندن میں دعائیہ تقریبات کا بھی اہتمام کیا گیاجبکہ امریکا میں جشن کی تیاری مکمل کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ میں رات 12بجتے ہی آکلینڈ کے اسکائی ٹاور پر آتش بازی کا شاندارمظاہرہ کیاگیا ،لوگ رنگ و نور کی برسات سے خوب لطف اندوز ہوئے اور اپنے پیاروں کے ساتھ نئے سال کو خوش آمدید کہا۔


سڈنی ہاربرپر 2019کا استقبال کیا گیا اور شاندار آتش بازی کا مظاہرہ،رات میں دن کا سماں لگنے لگا،لوگوں نے ایک دوسرے کو نئے سال کی مبارک باد دی اور 2019 کا آغاز اس دعا سے کیا کہ یہ سال دنیا بھر میں امن و سلامتی والا ثابت ہو۔

تازہ ترین