• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہمندڈیم کا ٹھیکہ 309 ارب روپے میں دے دیا گیا

اسلام آباد ( خالد مصطفی ) پاکستانی جوائنٹ وینچر ڈیسکو اور چینی کمپنی ’’چائنا گھیزوبا ‘‘کمپنی نے پیر کو 309 ارب روپے کی بولی دے کر مہمند ڈیم کا ٹھیکہ حاصل کرلیا ہے۔ مہمندڈیم میں تین لاکھ کیوسک پانی زخیرہ کرنے کے علاوہ 800میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ہوگی۔یہ بنیادی طور پر سیلاب پر کنٹرول کرنے لئے تعمیر کیا جارہا ہے جس سے چار سدہ ،پشاور اور نوشہرہ کو سیلاب سے بچائے گا۔ 2003ڈیم کی تعمیر کی لاگت ایک ارب ڈالر تھی جو اب بڑھ کر تین ارب ڈالر ہوگئی ہےجس کی وجہ مشرف دور میں اس کی تعمیر میں تاخیر تھی۔اگر یہ ڈیم وقت مقررہ پر تعمیر ہوجاتا تو 2010کے سیلاب میں دس ارب ڈالر کا نقصان ہونے سے بچایا جاسکتا تھا۔ ڈیم ایک امریکی کمپنی کو دیا گیا تھا (AMZO)جس نے آٹھ سال تک تاخیر کی جس کا خمیازہ ملک کو 152ارب روپئے کے نقصان سے بھگتنا پڑا۔پیپلز پارٹی کی حکومت نے یہ ذمے داری امریکی کمپنی سے واپس لے کر واپڈا کے سپرد کی جس کے بعد جاپان اور اسٹریلیا کی کمپنیوں نے تفصیلی انجیرنگ کا کام کرکے منصوبہ 2014میں واپڈا کے حوالے کیا۔واپڈا کے چیرمین جنرل (ر) مزمل حسین نے کامیاب بولی دے کر ٹھیکہ دینے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ٹھیکے دار دس ہفتوں میں متعلقہ مشینری کے ساتھ ڈیم کی سائٹ پر آجائیں گے۔

تازہ ترین